Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

مانسہرہ میں پی ٹی آئی کا اسٹیج اکھاڑ دیا گیا

تحریک انصاف کے ورکرز کنونشن کا این اوسی مسترد
شائع 05 نومبر 2023 10:28am
فوٹو:سوشل میڈیا
فوٹو:سوشل میڈیا

ڈپٹی کمشنر مانسہرہ نے تحریک انصاف کے ورکرز کنونشن کا این او سی مسترد کردیا جس کے بعد جلسہ گاہ میں لگایا پی ٹی آئی کا اسٹیج اکھاڑ دیا گیا۔

تحریک انصاف کی جانب سے آج مانسہرہ میں ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا گیا تھا، جس کے لئے ڈی پی او اور متعلقہ تھانے کو درخواست دی گئی تھی، تاہم گزشہ روز ڈپٹی کمشنر مانسہرہ نے این او سی مسترد کردیا۔

ڈی سی مانسہرہ کے مطابق پی ٹی آئی کا ورکرز کنونشن سیکورٹی کے پیش نظرمنسوخ کیا گیا ہے، تھانہ سٹی مانسہرہ نے سیکیورٹی کلئیرنس نہیں دی تھی جس پر ڈی پی او مانسہرہ نے بھی تحریک انصاف سمیت کسی بھی جماعت کو جلسہ نہ کرنے کا حکم دیا ہے۔

دوسری جانب ڈی سی مانسہرہ کے حکم پر ضلع بھر میں جلسے جلوسوں پر دفعہ 144نافذ کردی گئی ہے اور مختلف مقامات پر پولیس کے ناکے لگادیئے گئے ہیں تاکہ جلسہ گاہ کی جانب آنے والے قافلوں کو منتشر کیا جاسکے۔

پولیس کی جانب سے کی گئی ناکہ بندی۔ فوٹو:آج نیوز رپورٹر
پولیس کی جانب سے کی گئی ناکہ بندی۔ فوٹو:آج نیوز رپورٹر

پولیس نے تحریک انصاف کی جانب سے کنونشن کے لیے بنایا گیا اسٹیج بھی اکھاڑ دیا ہے اور جلسہ گاہ میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے۔ پولیس کی جانب سے پی ٹی آئی کارکنوں اورعہدیداروں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

تھانہ سٹی پولیس کے مطابق پی ٹی آئی قیادت کو گزشتہ روز ڈی پی او اور ڈی سی کے احکامات اور سیکیورٹی خدشات سے آگاہ کردیا گیا تھا، تاہم تمام تر صورتحال کے باوجود بھی تحریک انصاف کی جانب سے آج ورکرز کنونشن کے انعقاد پر بضد تھی، جس پر پولیس نے انتظامیہ کے ساتھ مل کر ڈی پی او مانسہرہ کے احکامات پر عملدرآمد کرانے کے لئے کارروائی کی۔

ڈی سی مانسہرہ کا نوٹیفکیشن
ڈی سی مانسہرہ کا نوٹیفکیشن

pti

imran khan

PTI Reaction

PTI Leaders arrested