Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

ملک کے مختلف جیلوں سے کُل 496 قیدیوں کو ڈپورٹ کردیا گیا

محکمہ داخلہ نے اعداد و شمار جاری کردیے
شائع 05 نومبر 2023 10:16am
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

ملک کے مختلف جیلوں سے کُل 496 قیدیوں کو ڈپورٹ کردیا گیا، ایک لاکھ 67 ہزارافغان باشندے اپنے وطن واپس لوٹ گئے۔

محکمہ داخلہ کے مطابق خیبرپختونخوا کی جیلوں سے 144غیرقانونی قیدیوں کو ڈپورٹ کیا گیا ہے۔

محکمہ داخلہ نے بتایا کہ پنجاب سے کُل271 قیدیوں، اسلام آباد کے جیلوں سے اب تک81 قیدی ڈپورٹ کیے جاچکے ہیں۔

محکمہ داخلہ کے اعداد و شمار کے مطابق 4 نومبر تک طورخم کے راستے ایک لاکھ 67 ہزارغیرقانونی طور پر پاکستان میں مقیم افغانی اپنے وطن واپس لوٹ گئے۔

خیبر پختونخوا بھر میں غیرقانونی افغانیوں کے انخلاء کے لیے کنٹرول روم بھی قائم کیا گیا ہے، جہاں سے تمام عمل کی نگرانی کی جارہی ہے۔

مزید پڑھیں

’غیر قانونی مقیم افراد کی پشت پناہی کرنے والے پاکستانیوں کیخلاف بھی کارروائی ہوگی‘

پاکستان سے واپس جانیوالے افغان باشندوں کیلئے اپنے ملک میں کیمپ قائم

غیرقانونی مقیم افغانوں کی ملک بدری کیلئے گرفتاریاں، ہولڈنگ سینٹرز پہنچائے جانے لگے

Afghan Refugees Returning