Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی میں مین ہول سے اسلحہ برآمد، کلاشنکوف بھی شامل

اسلحہ فرانزک ٹیسٹ کیلئے لیبارٹری بھیج دیا گیا، پولیس
اپ ڈیٹ 04 نومبر 2023 08:57pm
کراچی: پولیس اہلکار ڈاکس تھانے کی حدود میں مین ہول سے برآمد اسلحہ دکھا رہا ہے۔ تصویر بذریعہ مصنف
کراچی: پولیس اہلکار ڈاکس تھانے کی حدود میں مین ہول سے برآمد اسلحہ دکھا رہا ہے۔ تصویر بذریعہ مصنف

کراچی میں ڈاکس تھانے کی حدود میں مین ہول سے اسلحے سے بھرا بورا برآمد ہوا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ پرانا اسلحہ پی ٹی سی ایل کے مین ہول میں چھپایا گیا تھا، اسلحے کی موجودگی کی اطلاع پی ٹی سی ایل کے ملازم نے دی۔

اس حوالے سے پولیس نے بتایا کہ اسلحے میں ایک کلاشنکوف، 3 ایس ایم جی رائفل اور ایک رپیٹر شامل ہے جبکہ پستول اور مختلف اقسام کی 400 سے زائد گولیاں اور میگزین بھی برآمد ہوئے۔

پولیس کے مطابق اسلحہ طویل مدت پہلے چھپایا گیا تھا، جو زنگ آلود اور خستہ حال ہے۔

یہ بھی پڑھیں :

کراچی: نشئی افراد کے قتل کے پُراسرار واقعات، چند دن میں 3 شہری جان سے گئے

لاہور : پولیس یونیفارم میں اغوا کی وارداتیں کرنیوالے 4 ملزمان گرفتار

کچرا کنڈی سے 3 بچوں کے بوتلوں میں بند جنین برآمد

تھانہ ڈاکس میں واقعےکا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کرکے اسلحہ فرانزک ٹیسٹ کیلئے لیبارٹری بھیج دیا گیا۔

Target Killing

Karachi Police

Street Crimes