Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کچرا کنڈی سے 3 بچوں کے بوتلوں میں بند جنین برآمد

شاہراہ نور جہاں تھانے کی حدود نارتھ ناظم آباد بلاک جے میں واقعہ پیش آیا
اپ ڈیٹ 04 نومبر 2023 08:56pm
علامتی تصویر / فائل
علامتی تصویر / فائل

کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد سے کچرا کنڈی سے تین بچوں کے بوتلوں میں بند جنین ملے ہیں جو بوتلوں میں بند کرکے پھینکے گئے تھے۔

شاہراہ نور جہاں تھانے کی حدود نارتھ ناظم آباد بلاک جے میں واقعہ پیش آیا۔

ترجمان چھیپا فاؤنڈیشن شاہد کا کہنا ہے شہری کی جانب سے ہیلپ لائن پر بچوں کے بوتلوں میں بند جنین کی اطلاع دی گئی۔ ان کا مزید کہنا تھا خدارا ایسی حرکتیں نہ کی جائیں ، کوئی بھی نوزائیدہ کو کچرا کنڈی ندی نالوں میں نہ پھینکے۔

پولیس کے مطابق اطراف کے مقامات سے سی سی ٹی وی حاصل کی جارہی ہیں۔ لاشیں کس نے پھینکی فوٹیج کی مدد سے تلاش کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں :

آئی جی سندھ کا نوزائیدہ بچوں کی لاشیں ملنے پر مقدمات درج کرنے کا حکم

نوزائیدہ بچوں کی ’سیریل کلر‘ نرس کو عمر قید کی سزا سُنا دی گئی

سرگودھا: نامعلوم افراد 2 نوزائیدہ بچوں کی لاشیں پھینک کر فرار

ابتدائی طور پر پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ بظاہر اسقاط حمل کا معاملہ لگتا ہے۔ واقعے کا مقدمہ قانون کے مطابق درج کیا جائے گا۔

karachi

Karachi Police

Newborn Baby