Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
03 Jumada Al-Awwal 1446  

کراچی کے ایک آرٹسٹ نے شہر کی خوبصورتی کینوس کی زینت بنا دیا

یہ نمائش 5 نومبر تک جاری رہے گی
شائع 04 نومبر 2023 01:10am

کراچی میں فن مصوری کی نمائش کا انعقاد کیا گیا جہاں آرٹسٹ نے شہر قائد کی خوبصورتی کو کینوس کی زینت بنایا پیش کیا ۔

کسی بھی آرٹسٹ کا کینوس اس کی گہری سوچ کی عکاسی کرتا ہے، کراچی کی مقامی آرٹ گیلری میں سٹی اسکیپ کے عنوان سے سجی مصوری کی نمائش میں آرٹسٹ حنیف شہزاد نے اپنے فن پاروں کو نمائش کیلئے پیش کیا ۔

آرٹسٹ حنیف شہزاد آج ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈی جے سائنس کالج میں پڑھتا تھا جب سے کراچی کی خوبصورتی ذہن میں بسی ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک آرٹسٹ کی سوچ اور اس کا نظریہ ایک عام شخص تصور سے کہیں آگے ہوتا ہے جسے لفظوں میں بیان نہیں کیا جاسکتا ۔

اپنے ہی شہر کی رنگینی جب پینٹنگ کی صورت میں نظر آئی تو کراچی کے باسیوں نے بھی خوب تعریف کی۔

شہریوں کا کہنا تھا کہ کراچی کی خوبصورتی اب صرف تصویروں اور پینٹنگز میں ہی رہ گئیں ہیں پینٹنگ میں ہی سہی لیکن اپنے اپنے شہر کے حسن کو دیکھ کر دل کو سکون ملتا ہے ۔

یہ نمائش 5 نومبر تک جاری رہے گی ۔

painting