Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

سپر اسٹار کی نہیں، سپر سسٹم کی ضرورت ہے، شخصیات اہم نہیں، جہانگیر ترین

سب کو اپنے دائرہ کار میں رہ کر ملک کی ترقی کیلئے کام کرنا ہوگا، سربراہ استحکام پاکستان پارٹی
شائع 03 نومبر 2023 08:05pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے سربراہ جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ ہمیں سپر اسٹار کی نہیں، سپر سسٹم کی ضرورت ہے، شخصیات اہم نہیں، عوام اور ملک اہم ہے۔ فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے ہماری پارٹی نے سیاسی سرگرمیوں اور انتخابی مہم کا آغاز کر دیا ہے۔

حافظ آباد میں جلسے سے خطاب میں جہانگیر ترین نے کہا کہ ہم سب کو مل کر آگے بڑھنا ہوگا، ہم سب کو تمیز و تہذیب کے دائرے میں رہنا ہوگا، ملک کے مفادات کو سب سے اوپر رکھنا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت جانے پر ترقی کا عمل نہیں رکنا چاہئے، حکومتیں آتی جاتی رہتی ہیں، کام نہیں رکنا چاہئے، سب کو اپنے دائرہ کار میں رہ کر ملک کی ترقی کیلئے کام کرنا ہوگا۔

جہانگیر ترین نے کہا کہ پاک فوج کے جوان ہمارے لئے جان کا نذرانہ پیش کرتے ہیں، ہمیں پاک افواج کو اپنے اتحاد سے مزید مضبوط کرنا ہوگا، ہم ہر جوان کی ماں کو سلام پیش کرتے ہیں۔

انتخابی منشور پر بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ماضی میں ووٹ کیلئے بہت وعدے کیے گئے، ہم وہی وعدے کریں گے جو پورے بھی کرسکیں۔

فردوس عاشق اعوان

استحکام پاکستان پارٹی کی رہنماء فردوس عاشق اعوان نے حافظ آباد میں آج نیوز کے نمائندے سے گفتگو کرتےہوئے کہا کہ عام انتخابات کی تاریخ کے اعلان کے ساتھ ہماری پارٹی نے سیاسی سرگرمیوں اور انتخابی مہم کا آغاز کر دیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ شاہین ہمیشہ کبوتر بازوں کے پیچھے جاتا ہے، سیاسی فاختائیں بتائیں ان کی طاقت کہاں ہے۔

Jahangir Tareen

Pakistan Politics

Election 2024