Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اشتعال انگیز ٹویٹ کیس: خدیجہ شاہ کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد

لاہور کی مقامی عدالت نے اشتعال انگیز ٹویٹس کے مقدمے میں خدیجہ شاہ کے جسمانی ریمانڈ کی ایف آئی اے کی درخواست مسترد کر...
شائع 03 نومبر 2023 03:24pm
فوٹو:فائل
فوٹو:فائل

اشتعال انگیز ٹویٹس کے مقدمے میں پی ٹی آئی کی خدیجہ شاہ کے جسمانی ریمانڈ کی ایف آئی اے کی درخواست مسترد کر دی گئی ہے۔

اشتعال انگیز ٹویٹس کے مقدمے میں گرفتار تحریک انصاف کی رہنما خدیجہ شاہ کو لاہور کی مقامی عدالت میں پیش کیا گیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ عمران عابد نے ایف آئی اے کی جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر سماعت کی۔

ایف آئی اے نے خدیجہ شاہ کو جیل سے گرفتار کرکے عدالت پیش کیا اور خدیجہ شاہ کے 14 دن کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرے ہوئے ایف آئی اے کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ 9 مئی کو خدیجہ شاہ نے اشتعال انگیز ٹویٹ کیے، وہ ٹویٹ ابھی تک ری ٹویٹ ہورہے ہیں۔

خدیجہ شاہ کے وکیل نے جسمانی ریمانڈ کی درخواست کی مخالفت کے دلائل دیتے ہوئے بتایا کہ خدیجہ شاہ پانچ ماہ سے جیل میں ہیں، وہ کیا جیل سے ٹویٹ کررہی ہے۔

عدالت نے دونوں فریقین کے دلائل کے بعد خدیجہ شاہ کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد کردی اور خدیجہ شاہ کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

pti

PTI Leaders arrested

khadija shah