Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی: خواتین کو ہراساں کرنے کی ایک اور ویڈیو سامنے آگئی

دباو کی وجہ سے کوئی بھی خاتون منظرعام پرآنے کے لئے تیارنہیں، پولیس
شائع 02 نومبر 2023 02:45pm
فوٹو:فائل
فوٹو:فائل

کورنگی میں نازیبا حرکت کرکے خواتین کو ہراساں کرنے کی ویڈیو سامنے آگئی ہے، تاہم سماجی دباو کی وجہ سے کوئی بھی متاثرہ خاتون منظرعام پر آنے کے لئے تیار نہیں۔

کراچی میں اوباش نوجوان کی جانب سے خواتین کے ساتھ نازیبا حرکات کرنے کی ایک اور ویڈیو سامنے آگئی ہے۔

اس بار نامعلوم ملزم کی جانب سے نازیبا حرکات کرکے خواتین کو ہراساں کرنے کی ویڈیو کورنگی سے سامنے آئی ہے۔

سی سی ٹی فوٹیج میں موٹر سائیکل سوار شخص کو سرراہ نازیبا حرکت کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

علاقی مکینوں کا کہنا ہے کہ مذکورہ شخص عرصے سے راہ چلتی خواتین کو ہراساں کررہا ہے لیکن سماجی دباؤ کی وجہ سےکوئی بھی خاتون منظرعام پرآنے کے لئے تیار نہیں ہے۔

کورنگی پولیس کا کہنا ہے کہ تاحال ان واقعات کے حوالے سے شکایت موصول نہیں ہوئیں، تاہم سی سی ٹی وی سے متعلق تحقیقات کررہے ہیں۔

karachi