Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی میں بیٹے کو قتل کرنے والے باپ کو گرفتار کرلیا گیا

ملزم نے دوران تفتیش قتل کا اعتراف کرلیا، پولیس
شائع 01 نومبر 2023 11:34pm

کراچی کے علاقے سعود آباد میں بیٹے کو قتل کرنے والے باپ کو گرفتار کرلیا گیا، ملزم نے دوران تفتیش قتل کا اعتراف کیا۔

تفتیشی افسر رمضان کے مطابق 17 اکتوبر کو سگے باپ نے بیٹے کو قتل کرکے لاش سکھن کے علاقے میں پھینک دی تھی، 18 تاریخ کو سکھن پولیس نے بچے کی لاش برآمد کی۔

تفتیشی افسر نے بتایا کہ 23 اکتوبر کو باپ عامر اپنے بیٹے کی گمشدگی کی رپورٹ کرنے تھانے سعود آباد پہنچا، باپ نے سگے بیٹے امان کی گمشدگی کا مقدمہ درج کرایا۔

تفتیشی افسر نے مزید بتایا کہ پولیس کی تحقیقات میں سگا باپ ہی اپنے بیٹے کے قتل میں ملوث نکلا، دوران تفتیش باپ نے اپنے بیٹے کو قتل کرنے کا اعتراف کیا۔

ملزم سے تفتیش میں پتہ چلا کہ ملزم نے بچے کی پیدائش کے بعد اس کو اپنے دوست کو دے دیا تھا، قتل سے چند روز قبل بچہ گھر اپنی ماں سے ملنے آیا ہوا تھا، ملزم نے پاپا نہ کہنے پر بچے پر تشدد کیا اور پھر قتل کر دیا۔

مزید پڑھیں

گداگر والد کے مبینہ تشدد سے 3 سالہ بچی ہلاک

سوتیلے باپ نے تشدد کرکے چار سالہ بچے کو قتل کردیا

مانسہرہ: تھانے میں بند 12 سالہ بچہ تشدد کے بعد قتل

arrest

karachi

child murder

father killed son