Aaj News

پیر, جنوری 06, 2025  
06 Rajab 1446  

کراچی: پولیس کو چکمہ دینے کا ماہر انتہائی مطلوب ملزم عدنان چیوڑا گرفتار

سعود آباد میں گزشتہ روز ہونے والے مبینہ پولیس مقابلے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی
اپ ڈیٹ 30 اکتوبر 2023 09:30pm
کراچی: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں انتہائی مطلوب ملزم عدنان چیوڑا گرفتار۔ علامتی تصویر/ فائل
کراچی: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں انتہائی مطلوب ملزم عدنان چیوڑا گرفتار۔ علامتی تصویر/ فائل

کراچی کے علاقے اجمیر نگری میں محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے کارروائی کرتے ہوئے انتہائی مطلوب ملزم عدنان چیوڑا کو گرفتار کرلیا۔ دوسری طرف سعود آباد میں گزشتہ روز ہونے والے مبینہ پولیس مقابلے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم عدنان چیوڑا متعدد وارداتوں میں مطلوب تھا، اور یہ گرفتاری سے بچنے کیلئے حلیہ تبدیل کرتا رہتا تھا، جس کی وجہ سے اس کی شناخت نہیں ہوتی تھی۔

سی ٹی ڈی سندھ کے مطابق گرفتار ملزم پر کراچی کے مختلف تھانوں میں 18 مقدمات درج ہیں، گرفتار ملزم قتل، ڈکیتی کی مختلف وارداتوں سمیت دیگر جرائم میں ملوث تھا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم سے مزید تفتیش کی جارہی ہے اور دیگر مقدمات کی معلومات حاصل کی جارہی ہیں۔

4 ملزمان کیسے ہلاک ہوئے فوٹیج سامنے آگئی

کراچی کے علاقے سعود آباد میں گزشتہ روز ہونے والے مبینہ پولیس مقابلے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔

فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ملزمان پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوئے، پولیس مقابلے کے دوران موٹرسائیکل پر سوار ملزم پولیس اہلکار کی گولیاں لگنے سے گرا۔

سادہ لباس پولیس اہلکار دیگر ملزمان کی تعاقب میں چلے گئے، دیگر تین ملزمان کو پولیس اہلکاروں نے دوسری گلی میں مار گرایا، گزشتہ روز مبینہ پولیس مقابلے میں چار ملزمان ہلاک ہوگئے تھے جبکہ ایک پولیس اہلکار اور دو شہری زخمی ہوئے تھے۔

karachi

Karachi Police

Karachi Street Crimes