Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

سابق صوبائی وزیر کامران بنگش 2 کیسز میں رہا ہونے کے بعد دوبارہ گرفتار

کامران بنگش کو ڈی آئی خان پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے
اپ ڈیٹ 30 اکتوبر 2023 05:08pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ بزنس ریکارڈر
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ بزنس ریکارڈر

انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی کے سابق صوبائی وزیر کامران بنگش کو 2 کیسز میں رہا کرنے کا حکم دے دیا تاہم پولیس نے انہیں ایک اور کیس میں گرفتار کرکے ڈی آئی خان پولیس کے حوالے کردیا۔

پشاور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں پولیس پر فائرنگ اور مراد سعید کو پناہ دینے سے متعلق کیس میں گرفتار سابق صوبائی وزیر کامران بنگش کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔

انسداد دہشت گردی عدالت نے کامران بنگش کی ضمانت منظور کرلی اور سابق صوبائی وزیر کو رہا کرنے کا حکم دے دیا جبکہ ملزم کو 2 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا بھی حکم دیا۔

تاہم پولیس نے ضمانت سے قبل ہی کامران بنگش کو دوسرے کیس میں گرفتار کرلیا، اور انہیں ڈی آئی خان پولیس کے حوالے کردیا گیا۔ پولیس حکام نے بتایا کہ ڈی آئی خان میں کامران بنگش عوام کو اشتعال دلانے کا الزام ہے۔

pti

pti chairman

PTI Leaders arrested