Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

مولانا فضل الرحمان اور پی ٹی آئی کے پھرسے ایک دوسرے پر یہودی ایجنٹ ہونے کے الزامات

یہودی ایجنٹ جیسا کردارتو خود فضل الرحمان ادا کر رہے ہیں، رہنما پی ٹی آئی
شائع 30 اکتوبر 2023 11:20am
تصویر: ایکس/جمیعت علمائے اسلام
تصویر: ایکس/جمیعت علمائے اسلام

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ یہودی لابی نے جس ایجنٹ کو پاکستان بھیجا اس کو شکست دے دی، اسرائیل کو بھی شکست دیں گے۔ جس پر تحریک انصاف کے بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ یہودی ایجنٹ جیسا کردار تو خود فضل الرحمان ادا کر رہے ہیں۔

گزشتہ روز کوئٹہ میں ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ یہودی لابی نے جس ایجنٹ کو پاکستان بھیجا اس کو شکست دے دی، اسرائیل کو بھی شکست دیں گے، آج وہ ایجنٹ مکافات عمل کا شکار ہے۔

مولانا فضل الرحمان کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کو یہودی ایجنٹ کہنا مسلمانوں کی توہین ہے، اس بیان نےفضل الرحمان کےعالم دین ہونے کا نقاب اتار دیا ہے۔

بیرسٹرسیف کا کہنا تھا کہ یہودی ایجنٹ جیسا کردار تو خود فضل الرحمان ادا کر رہے ہیں، ایسے کھوکھلے الزامات عوام نے بہت پہلے مسترد کر دئیے۔

پی ٹی آئی رہنماؤں کی فضل الرحمان سے ملاقات

یاد رہے کہ رواں ماہ ہی 26 اکتوبر کو تحریک انصاف کے رہنماؤں نے وفد کی صورت میں مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی، اور اس ملاقات میں خود بیرسٹر سیف، سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، علی محمد خان، اور جنید اکبر شامل تھے۔

یہ ملاقات مولانا فضل الرحمان کی اسلام آباد میں واقع رہائش گاہ میں ہوئی، اس دوران ملک کی سیاسی صورتحال سمیت اہم امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، اور پھر تحریک انصاف کے رہنماؤں نے مولانا فضل الرحمان کے پیچھے نماز بھی ادا کی تھی۔

pti

Molana Fazal ur Rehman

PTI meeting with Fazalur Rehman