Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

ڈیرہ اسماعیل خان: ہتھالہ پولیس اسٹیشن پر کیاگیا دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنا دیا گیا

گزشتہ چند ہفتوں میں اس پولیس اسٹیشن پر یہ تیسرا حملہ تھا۔
شائع 29 اکتوبر 2023 11:51pm
9 اکتوبر کو ہتھالہ پولیس اسٹیشن پر ہوئے حملے کا منظر (فائل فوٹو)
9 اکتوبر کو ہتھالہ پولیس اسٹیشن پر ہوئے حملے کا منظر (فائل فوٹو)

خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں ہتھالہ پولیس اسٹیشن پر دہشتگردوں نے ایک بار پھر حملہ کردیا۔

پولیس کے مطابق فوری جوابی جوابی کارروائی سے حملہ پسپا کردیا گیا، جبکہ حملے کے بعد مسلح افراد فرار ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں نے تھانہ پر فائرنگ اور راکٹ فائر کیے تھے۔

خیال رہے کہ گزشتہ چند ہفتوں میں اس پولیس اسٹیشن پر یہ تیسرا حملہ تھا۔

آئی جی پنجاب اختر حیات خان کا کہنا ہے کہ حملے کو پسپا کر دیا گیا ہے، دو درجن سے زائد عسکریت پسندوں نے پولیس اسٹیشن پر حملہ کیا تھا۔

ذرائع کے مطابق انہوں نے بہادر پولیس اہلکاروں کے لیے نقد انعامات کا اعلان بھی کیا۔

Dera Ismail Khan

Hathala Police Station Attack