Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی: موبائل فونز کے آئی ایم ای آئی نمبر تبدیل کرکے افغانستان اسمگل کرنے والا شخص گرفتار

گرفتار ملزم کے وارداتوں کے حوالے سے اہم انکشافات
شائع 29 اکتوبر 2023 04:17pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے موبائل فونز کے آئی ایم ای آئی نمبر تبدیل کرکےافغانستان اسمگل کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کی شناخت وسیم برفت کے نام سے ہوئی۔

ملزم سے موبائل فونز بھی برآمد ہوئے جو سائٹ سپرہائی وے انڈسٹریل ایریا سے چھینے گئے تھے۔

ملزم سے برآمد ہونے والے موبائل فونز اور قیمتی اشیاء تھانہ سہراب گوٹھ، سچل اور سائٹ سپر ہائی وے انڈسٹریل ایریا کی حدود سے چھینی گئی تھیں۔

ملزم نے انکشاف کیا کہ اس کے مختلف اسٹریٹ کرمنلز سے رابطے تھے، اور وہ ان سے موبائل فونز خریدتا تھا۔

اس کے بعد موبائل فونز کے آئی ایم ای آئی تبدیل کیا جاتا اور فونز کو پہلے پشاور اور اس کے بعد افغانستان اسمگل کیا جاتا۔

مزید پڑھیں: قلات : تعمیراتی کیمپ پر دستی بم سے حملہ اور شدید فائرنگ، 4 مزدور زخمی

پولیس کے مطابق ایک ہفتے قبل نیو کراچی موبائل مارکیٹ سے ملزم کا ساتھی گرفتار کیا گیا تھا۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم پہلے بھی ڈکیتی کی وارداتوں میں تھانہ گلشن اقبال میں گرفتار ہوچکا ہے، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

afghanistan

Karachi Police

Karachi Street Crimes

mobile snatching

IMEI number changing