Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

خیرپور: موبائل پر فائرنگ سے اہلکار اور پیشی کیلئے لے جانے والا ملزم جاں بحق

مبینہ مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک، پولیس کی ایک کارروائی میں کلاشنکوف کی گولیاں اور بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد، ملزم گرفتار
شائع 28 اکتوبر 2023 08:57pm
تصویر بذریعہ مصنف
تصویر بذریعہ مصنف

خیرپور میں ڈاکوؤں نے پولیس موبائل پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک اہلکار اور پیشی کیلئے لے جانے والا ملزم جاں بحق ہوگیا ۔ دوسری طرف مبینہ مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا۔ دوسری طرف پولیس کی ایک کارروائی میں ایک ملزم پکڑا گیا جس کے قبضے سے کلاشنکوف کی گولیاں اور بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کیا گیا۔

ڈاکوؤں کی جانب سے پولیس موبائل پر فائرنگ کا واقعہ تھانہ اکنامک زون کے قریب پیش آیا۔

یہ واقعہ دن دیہاڑے مین نیشنل ہائی وے پر پیش آیا تھا، جہاں ڈاکو بیگو مری، پولیس موبائل پر فائرنگ کے بعد با آسانی فرار ہوگیا۔

فائرنگ کے نتیجے میں پولیس اہلکار خادم جامڑو اور پیشی پر لے جانے والا ملزم جاں بحق ہوگیا۔

دوسری طرف مبینہ مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا۔ ایس ایس پی سمیع اللہ سومرو کے مطابق ہلاک ڈاکو کی شناخت کے لیے لاش اسپتال منتقل کردی گئی، پولیس اہلکار کے قتل میں ملوث ڈکیت بیگو مری کے گرد گھیرا تنگ کردیا گیا ہے۔

’کلاشنکوف کی گولیاں اور بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد‘

خیرپور پولیس نے خفیہ اطلاع پر ببرلو میں سٹیھوواہ کے قریب کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

ایس ایس پی خیرپور ڈاکٹر سمیع اللہ کے مطابق گرفتار ملزم کے قبضے سے ہزاروں کی تعداد میں کلاشنکوف کی گولیاں اور بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ پولیس کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ شہر میں تخریب کاری کی نیت سے ایک گروہ موجود ہے جس پر فوری پولیس ٹیم تشکیل دیتے ہوئے کامیاب کارروائی کی گئی۔

ڈاکٹر سمیع اللہ کے مطابق ملزم سے تفتیش کا عمل شروع کردیا گیا ہے ، معلوم کیا جارہا ہے کہ ملزم کے ساتھ دیگر ساتھی کہاں موجود ہیں اور کس قسم کی تخریب کاری کی نیت سے بھاری اسلحہ اکٹھا کر رکھا تھا۔

Sindh Police

Kidnapping for Ransom

Dacoits