Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی: بجلی کی عدم فراہمی کیخلاف احتجاج، پولیس کا مظاہرین پر لاٹھی چارج

مظاہرین میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے
شائع 28 اکتوبر 2023 06:53pm

کراچی میں نمائش چورنگی کے قریب بجلی کی عدم فراہمی کے خلاف علاقہ مکینوں نے احتجاج کیا، پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لے لاٹھی چارج کیا۔

کراچی کے علاقے نمائش چورنگی پر لائنز ایریا کے مکینوں نے بجلی عدم فراہمی کے خلاف احتجاج کیا، مظاہرین میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔

مظاہرین نے نمائش چورنگی سے تاج کمپلیکس کی جانب جانے والی سڑک بند کردیا، مظاہرے کے بعد نمائش چورنگی کے اطراف سڑکوں پر بدترین ٹریفک جام ہوگیا۔

پولیس کی جانب سے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے لاٹھی چارج کیا گیا، جس پر مظاہرین نے سڑک ٹریفک کے لیے کھول دی۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ طویل غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ معمول بن گیا ہے، حکومت نے کے الیکٹرک کو بے لگام چھوڑ دیا ہے۔

karachi

protest

Traffic Jam

Numaish Chowrangi

Protest against non supply of electricity