Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی: رزاق آباد پولیس ٹریننگ سینٹر میں دوران تربیت جاں بحق جوان کی نماز جنازہ ادا

وقاص احمد کا فائنل ریس کے دوران طبیعت بگڑ جانے کے بعد انتقال ہوگیا تھا
شائع 28 اکتوبر 2023 05:21pm
کراچی: رزاق آباد پولیس ٹریننگ سینٹر میں دوران تربیت جاں بحق جوان کی نماز جنازہ ادا۔ فوٹو ــ اسکرین گریب
کراچی: رزاق آباد پولیس ٹریننگ سینٹر میں دوران تربیت جاں بحق جوان کی نماز جنازہ ادا۔ فوٹو ــ اسکرین گریب

کراچی کے رزاق آباد پولیس ٹریننگ سینٹر میں دوران تربیت انتقال کرنے والے جوان کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔

پولیس کےمطابق کمانڈو وقاص احمد کی نمازجنازہ ایس ایس یو ہیڈ کوارٹر میں ادا کی گئی۔

نماز جنازہ میں آئی جی سندھ، کراچی پولیس چیف سمیت اعلیٰ پولیس افسران نے شرکت کی۔

پولیس اہلکار وقاص احمد کے جسد خاکی کو خصوصی دستے نے سلامی پیش کی، وقاص احمد دوران ٹریننگ فائنل ریس کے دوران طبیعت بگڑ جانے کے بعد انتقال کرگیا تھا۔

karachi

Karachi Police

Karachi law and order situation