Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی:اسمگل اشیا کی فروخت، ایک بار پھر پولیس یوسف گوٹھ ٹرمینل پہنچ گئی

ٹرمینل پربھاری مقدارمیں اسمگلنگ کاسامان ہونےکی اطلاع
شائع 28 اکتوبر 2023 02:09pm
تصویر/ آج نیوز
تصویر/ آج نیوز

کراچی میں یوسف گوٹھ بس ٹرمینل پر اسمگل اشیا کی موجودگی پر پولیس اور رینجرز پہنچ گئی ہے، آپریشن میں جدید بکتربند بھی شامل ہے۔

کارروائیوں کے باوجود اسمگل اشیا کی فروخت جاری رہنے پر ایک بار پھر ڈسٹرکٹ کیماڑی پولیس یوسف گوٹھ ٹرمینل پہنچ گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ٹرمینل پربھاری مقدارمیں اسمگلنگ کاسامان ہونے کی اطلاع ہے، آپریشن میں رینجرز افسران اور بھاری نفری بھی آپریشن میں شریک ہے۔

پولیس نے کہا کہ پولیس ٹیم سرچ اینڈ کومبنگ آپریشن کرے گی، یوسف گوٹھ ٹرمنل کے مختلف حصوں کو گھیرے میں لیا گیا ہے، بغیر اجازت کسی گاڑی کو داخلے یا نکلنے کی اجازت نہیں ہے۔

اس سے قبل آپریشنز میں کئی مرتبہ مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا تھا، پہلے بھی علاقے میں آپریشن کیے گئے جو بےسود رہے.

karachi

Sindh Police