Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

وفاقی کابینہ اجلاس طلب، معاشی و سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا

اجلاس میں گیس کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق ای سی سی کے فیصلے کی توثیق کی جائے گی، ذرائع
شائع 28 اکتوبر 2023 01:12pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے وفاقی کابینہ کا اجلاس پیر کو طلب کرلیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ اجلاس میں ملک کی معاشی و سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا جب کہ اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کی سفارشات کی منظوری دی جائے گی ۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں گیس کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق ای سی سی کے فیصلے کی توثیق اور غیر قانونی تارکین وطن کی واپسی کے حوالے سے پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا۔

اس کے علاوہ غیر قانونی معاشی سرگرمیوں کے خلاف جاری آپریشنز کے نتائج سے آگاہ جب کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) حکام کے ساتھ نومبر میں مذاکرات کے ایجنڈے سے متعلق بھی کابینہ کو بریفنگ دی جائے گی۔

ذرائع کا مزید بتانا ہے کہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ملک میں امن و امان کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

Caretaker Prime Minister Anwar ul Haq Kakar

Federal Caretaker Cabinet