Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی الیکٹرک بسیں 30 اکتوبر سے دوبارہ دوڑیں گی

حکام نے روٹ نمبر دو کی بحالی سے متعلق اعلان نہیں کیا
شائع 28 اکتوبر 2023 11:20am
تصویر/ فائل
تصویر/ فائل

کراچی الیکٹرک بس سروس پانچ دن کی معطلی کے بعد اگلے ہفتے سے دوبارہ بحال کردی جائے گی، جس کی وجہ سے مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

حال میں ہی بس سروس کے تین میں سے دو روٹس پر بس سروس معطل کردی گئی تھی، حکام کے مطابق روٹ نمبر تین، جو ملیر کینٹ سے نمائش براستہ جوہر یونیورسٹی روڈ ہے، وہ پیر 30 اکتوبر سے دوبارہ بحال کردیا جائے گا۔

اس سے قبل روٹ نمبر دو اور تین کو چارجنگ کی عدم دستیابی کی وجہ سے معطل کر دیا گیا تھا اور صرف ایک روٹ بحال تھا۔

الیکٹرک بس سروس کے سوشل میڈیا پیچ سے عوام کو اطلاع دی کہ روٹ نمبر تین پیر سے بحال کردیا جائے گا لیکن یہ اعلان نہیں کیا گیا کہ روٹ نمبر دو کب بحال کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ رواں سال جون میں سندھ حکومت کی جانب سے پیپلز بس سروسز کے منصوبے کے تحت الیکٹرک بس سروس کا آغاز کیا گیا تھا، جو صرف تین روٹس پر چل رہی تھیں۔

  • روٹ EV-1— جناح ایونیو کے قریب ٹینک چوک سے شروع ہو کر ائرپورٹ، شاہراہ فیصل، ایف ٹی سی، کورنگی، اور خیابان اتحاد سے ہوتے ہوئے سی ویو پر کلاک ٹاور پر ختم ہوتا ہے۔

  • روٹ EV-2— بحریہ ٹاؤن ملیر ہالٹ کی جانب اور M9 ٹول پلازہ، بقائی یونیورسٹی، جناح ایونیو، ملیر کینٹ، ٹانک چوک، اور ماڈل کالونی سے گزرتا ہے۔

  • روٹ EV-3— ملیر کینٹ چیک پوسٹ 5 سے نمائش کی جانب شروع ہوتا ہے اور صفورا چورنگی، موسمیات، کامران چورنگی، پرفیوم چوک، ملینیم مال، ڈالمیا، آغا خان اسپتال، لیاقت نیشنل، اور ایم اے جناح روڈ سے ہوتا ہوا گزرتا ہے۔

karachi

electricity