Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

جامعہ کراچی، طالبات کو ہراساں کرنے کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا

واقعے نے کیمپس سیکیورٹی پر سوالیہ نشان اٹھا دیا
شائع 28 اکتوبر 2023 10:19am
تصویر/فائل
تصویر/فائل

جامعہ کراچی میں طالبات کو ہراساں کرنے کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا، جس نے کیمپس سیکیورٹی پر سوالیہ نشان اٹھا دیا ہے۔

ایوننگ پروگرام کی طالبہ کے بھائی نے کیمپس سیکیورٹی کو بیان دے دیا کہ بوٹنی ڈیپارٹمنٹ کی طالبہ کو موٹر سائیکل سوار تین ملزمان نے ہراساں کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ تین ملزمان نے طالبہ پر چادر ڈالی اور نازیبا حرکت کرتے رہے، طالبہ کی چیخ و پکار پر وہاں موجود طلبہ مدد کو پہنچے، جبکہ سیاسی طلبہ تنظیم کے کارکنان کو دیکھ کر اوباش نوجوان بھاگ نکلے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی کیمپس میں موجود رینجرز پہنچ گئی، طالبہ نے جامعہ کی سیکیورٹی کو واقعہ سے آگاہ کردی اور کیمپس سیکیورٹی کو ناکام قرار دے دیا۔

طالبات کا کہنا ہے کہ شام کے اوقات میں لائٹس کا مناسب انتظام نہ ہونا بھی ایسے واقعات کی بڑی وجہ ہے، جامعہ کے اندر و باہر غیر متعلقہ افراد طالبات کو ہراساں کر رہے ہیں۔

مزید کہا کہ جامعہ میں رینجرز و سیکیورٹی کے ہوتے ہوئے غیرمتعلقہ افراد کا داخل ہونا قابل تشویش ہے، اس طرح کے واقعات معمول بنتے جارہے ہیں۔

karachi

harassment

Karachi university