Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

سکھر: صحافی جان محمد مہر کے قتل میں ملوث 3 نامزد ملزمان گرفتار

سہولتکاروں نے ملزمان کو کچے میں محفوظ مقام فراہم کیا، پولیس
شائع 27 اکتوبر 2023 11:55pm
سکھر: صحافی جان محمد مہر کے قتل میں ملوث 3 نامزد ملزمان گرفتار ۔ فوٹو ــ فائل
سکھر: صحافی جان محمد مہر کے قتل میں ملوث 3 نامزد ملزمان گرفتار ۔ فوٹو ــ فائل

سکھر پولیس نے کچے میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے صحافی جان محمد مہر کے قتل میں ملوث تین نامزد ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

کچے میں جاری آپریشن میں اہم پیش رفت سامنے آگئی۔

صحافی جان محمد مہرکے قتل میں ملوث گرفتار کیے گئے 3 نامزد ملزمان میں شیرمحمد شیخ، رمضان شیخ اور بشیر مہر شامل ہیں۔

ایس ایس پی سکھر کے مطابق جاں محمد مہر کے قتل کا منصوبہ شیر محمد شیخ کے گھر میں بنایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں :

سکھر میں سینئر صحافی جان محمد مہر کو قتل کردیا گیا

صحافی قتل کیس: تینوں سہولت کار 10 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتق

ان کا کہنا تھا کہ واردات کے بعد بشیر مہر نے ملزمان کو پناہ دی، ملزمان کو کچے میں محفوظ مقام فراہم کیا گیا۔

murder case

Sindh Law and Order Situation

jan muhammad