Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

نروس بریک ڈاؤن کا شکار ہونے والا دانش

پریشان عوام کی ترجمانی کرتا ڈرامہ کھویا ہوا آدمی
شائع 27 اکتوبر 2023 11:28pm
Kamal Ahmad Rizvi’s play ’Khoya Huwa Aadmi‘ written several decades ago, is presented - Aaj News

کئی دہائی قبل کمال احمد رضوی نے جو لکھا وہ آج بھی ویسا ہی ہے، مہگائی سے پریشان عوام کی ترجمانی کرتا کھیل کھویا ہوا آدمی ناپا میں پیش کردیا گیا ۔

اس کھیل کو کمال احمد رضوی نے 80 کی دہائی کے آس پاس لکھا تھا لیکن شہر کے خستہ حال انفرااسٹرکچر، لوگوں کے درمیان بڑھتی نفرت اور تعلقات میں دوری دیکھیں تو وہ عصر حاضرسے بھی مماثلت رکھتی ہے۔

کھیل کی کہانی کراچی میں رہنے والے ایک ایسے شادی شدہ جوڑے دانش اور بانو کے گرد گھومتی ہے جو نوکری نہ ہونے کے باعث نروس بریک ڈاؤن کا شکار ہوجاتا ہے ۔

آج ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے آرٹسٹ کا کہنا تھا کہ یہ کہانی ہر دور کے لحاظ سے پاکستان میں چلتی جارہی ہے، جبکہ بانو کے روپ میں پرفارم کرنے والی کرن صدیقی کہتی ہیں کہ ان کا کردار موجودہ دور کی عکاسی کرتا ہے ۔

دانش اور بانو کی زندگی شہر میں آئے دن ہونے والے واقعات سے بار بار متاثر ہوتی رہی ہے۔ دانش جس کمپنی میں 22سال سے ملازمت کرتا ہے وہ نقصان کے سبب بند ہو جاتی ہے۔ مشکلات کا سامنا کرتے کرتے دانش کا نروس بریک ڈاؤن ہو جاتا ہے۔

اس دوران ان کی مشکلات میں اس وقت مزید اضافہ ہو جاتا ہے جب بانو کی نوکری بھی چلی جاتی ہے۔ ایسے میں دانش کا بزنس مین بھائی اور بہنیں اس کی مدد کو آتے ہیں۔ لیکن، دانش اپنی ذہنی اور مالی مصیبتوں سے نکلنے کا راستہ خود ڈھونڈ لیتا ہے۔

تھیٹر دیکھنے آئے لوگوں کا کہنا تھا کہ اس کھیل کے ذریعے جو پیغام دیا گیا وہ خوبصورت تھا، ناپا میں یہ کھیل 29 اکتوبر تک جاری رہے گا۔

khoya hua Admi

Theatre