Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Akhirah 1446  

شہباز شریف اورمریم نواز کی سیکیورٹی سخت کردی گئی

جیمر والی گاڑیاں فراہم کردی گئی ہیں۔
شائع 27 اکتوبر 2023 04:16pm
علامتی تصویر
علامتی تصویر

سابق وزیر اعظم شہباز شریف اور مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز کی سیکیورٹی سخت کردی ہے۔

ذرائع کے مطابق مریم نواز اور شہباز شریف کو جیمر والی گاڑیاں فراہم کردی گئی ہیں۔

اسپیشل برانچ نے ڈی آئی جی سیکیورٹی کے مراسلے پر جیمرز والی گاڑیاں فراہم کیں۔

مریم نواز اور شہباز شریف کی موومنٹ کے دوران جیمر والی گاڑیاں ساتھ چلیں گیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی اسکواڈ کی چار گاڑیاں موومنٹ کے دوران اسکارٹ کریں گی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ رواں ہفتے آئی جی پنجاب نے دونوں شخصیات کو جیمرز والی گاڑیاں فراہم کرنے کا حکم دیا تھا۔

دونوں شخصیات کی رہائش گاہوں پر نفری بھی ڈیمانڈ کے مطابق تعینات کردی گئی ہے۔

میاں نواز شریف کی سیکیورٹی کے لئے تاحال ڈیمانڈ نہیں موصول ہوئی۔

Shehbaz Sharif

Maryam Nawaz

PMLN Secuirty