Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی: نجی بینک میں ڈکیتی کے 5 ملزمان گرفتار، 80 لاکھ روپے برآمد

ملزمان سے اسلحہ، 2 موٹر سائیکل، بینک کے گارڈز کا اسلحہ برآمد
شائع 26 اکتوبر 2023 09:47pm
کراچی: شادمان ٹاؤن میں نجی بینک ڈکیتی کا معمہ حل، 5 ملزمان گرفتار
کراچی: شادمان ٹاؤن میں نجی بینک ڈکیتی کا معمہ حل، 5 ملزمان گرفتار

کراچی کے علاقے شادمان ٹاؤن میں نجی بینک میں ڈکیتی کا معمہ حل ہوگیا، پولیس نے واردات میں ملوث پانچ ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان سے لوٹے گئے ستاسی لاکھ میں سے اسی لاکھ روپے برآمد کرلئے گئے۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں اسحاق، صدیق، عبدالغفار، منصور اور عمران شامل ہیں۔ ملزمان سے اسلحہ، 2 موٹر سائیکل، بینک کے گارڈز کا اسلحہ برآمد ہوا۔

ملزم اسحاق اور غفار نے ڈکیتی سے ایک دن قبل بینک کی ریکی کی تھی، ملزم اسحاق 2010 سے سکیورٹی گارڈ کی نوکری کرتا رہا جبکہ ملزم عمران، منصور، صدیق اور غفار آپس میں رشتہ دار ہیں، ملزمان کا تعلق رحیم یار خان سے ہے۔

پولیس کے مطابق ملزمان پہلے بھی سنگین مقدمات میں بھی گرفتار ہو چکے ہیں۔ شادمان ٹاؤن بینک ڈکیتی میں ملزمان گارڈز کی غفلت کے باعث اسلحہ لے کر بینک میں داخل ہوئے تھے۔

ملزمان کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔ آئی جی سندھ نے پولیس ٹیم کو10لاکھ روپے نقد انعام دینے کا اعلان کیا ہے ۔

karachi

Karachi Police

Karachi Street Crimes

Dacoits