Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

انڈے والے برگر کے ساتھ انڈا فرائز بھی مقبول

فرائز اور برگر میں شامل مصالحے اور چٹنیاں بھی منفرد
شائع 26 اکتوبر 2023 01:32am
Korangi’s Egg Fries and Hyderabadi Burger became crowd favorites - Aaj News

گلی کوچوں سے لیکر بڑے بڑے ریسٹوارنٹ تک ہرجگہ فرینچ فرائز کے مانگ ہوتی ہے،مگر کراچی کے علاقے کورنگی میں ملنے والے فرنچ فرائز اپنے آپ میں منفرد ہیں ۔

ہلکی پھلکی بھوک میں کچھ ہلکا پھلکا کھانے کا دل چاہئے تو فرنچ فرائز اور انڈے والا برگر کا نعم البدل نہیں یا یوں کہہ لیں کہ بریانی کے بعد انڈےوالا برگر اور فرنچ فرائز کراچی کی پہچان ہیں۔،

مختلف فلیورز کے فرنچ فرائز، انڈا فرائز اور حیدرآبادی برگر لوگوں کو دور دور سے کورنگی ڈھائی میں ایک جگہ کھینچ لاتے ہیں۔

ان فرائز اور برگر میں شامل مصالحے اور چٹنیاں ایک منفرد ذائقہ رکھتی ہیں دکان دار نے آج ٹی وی سے گفتگو میں بتایا کہ 16 سال سے یہ کام کر رہے ہیں یہ والد صاحب کا آئیڈیا تھا ۔

انہوں نے بتایا کہ ان فرائز اور برگز میں استعمال ہونے والے مصالحے اور چٹنیاں مختلف اور خاص ہیں اور یہ ان کی والد خود اپنے گھر میں تیار کرتی ہیں ۔

دکان دار نے جہاں فرائز کی خاصیت بتائی وہیں مہنگائی کا دکھڑا بھی سنایا ان کا کہنا تھا کہ 50 روپے کی پلیٹ سے انڈے والے فرائز کا آغاز کیا تھا آج مہنگائی کی وجہ سے ایک پلیٹ 250 کی ہے ۔

انڈا فرائز کیلئے سب سے پہلے آلو کے سادہ چپس تیار کرکے ان کو اچھی طرح سے پانی سے دھو لیا جاتا ہے جس کے بعد آلو کی چپس کو ہاف فرائی کیا جاتا ہے۔

ہاف فرائی کرنے کے بعد چپس کو ٹھنڈا کرنے کے لیے رکھ دیا جاتا ہے جس کے بعد اس چپس کو پھینٹے ہوئے انڈے میں ڈال کر اچھی طرح سے مکس کرلیا جاتا ہے۔

اس مکسنگ کے بعد گرم تیل کی کڑاھی میں انڈے کی ٹاپنگ والی چپس کو فرائی کیا جاتا ہے، انڈے والے فرنچ فرائز کی سب سے بڑی خوبی یہ بھی ہے کہ یہ خالص پکوان تیل میں تیار کی جاتی اور چربی کا استعمال بالکل نہیں کیا جاتا ہے۔

انڈے میں پکنے کے بعد کرسپی چپس، رائتہ اور کٹی مرچ کےساتھ ذائقہ دار بن جاتا ہے، شہری کہتے ہیں فرائز ویسے تو ہر جگہ ملتے ہیں لیکن یہاں کی بات کچھ اور ہے۔

Burger

Anda fries