Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

زلفی بخاری کو انٹرپول کے ذریعے گرفتار کرنے کا فیصلہ، ریڈ وارنٹ کیلئے کارروائی شروع

ایف آئی اے کو انٹرپول فرانس سے رابطہ کرنے کی ہدایت
شائع 25 اکتوبر 2023 06:18pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

حکومت نے جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس میں پی ٹی آئی کے رہنما ذلفی بخاری کے ریڈ وارنٹ کیلئے کارروائی شروع کردی۔

وزارت داخلہ نے ایف آئی اے کو خط کے زریعے انٹرپول فرانس سے رابطہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

خط میں کہا گیا کہ ایف آئی اے انٹرپول کے ذریعے ذلفی بخاری کے ریڈ وارنٹ جاری کرے۔

خط میں بتایا گیا کہ وزارت داخلہ نے ایف آئی اے کو ذلفی بخاری کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

پی ٹی آئی رہنما کے خلاف 18 مارچ کو تھانہ گولڑہ میں انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ہوا تھا، جس کے بعد سے وہ بیرون ملک میں مقیم ہیں۔

زلفی بخاری اسلام آباد پولیس کو ایف آئی آر نمبر143 میں مطلوب ہیں۔

ایف آئی اے انٹرپول کے ذریعے زلفی بخاری کی گرفتاری کی قانونی کارروائی شروع کرے گا۔

Zulfi Bukhari

Red Warrant