Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

ایک اشتہاری حکومت کے اختیار پر کیسےتبصرہ کر سکتا ہے، مونس الہیٰ کو پنجاب حکومت کا جواب

مونس الٰہی نے تنقید کی تھی کہ پنجاب حکومت مجرم کی سزاکیسےمعطل کرسکتی ہے
شائع 25 اکتوبر 2023 12:02pm

پی ٹی آئی کے رہنما مونس الہیٰ نے پنجاب حکومت کی جانب سے العزیزیہ ریفرنس میں نواز شریف کی سزا معطل کرنے پر تنقید کی تھی کہ پنجاب حکومت مجرم کی سزا کیسے معطل کرسکتی ہے۔ جس پر نگراں وزیراطلاعات عامر میر نے جوابی وار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک اشتہاری حکومت کے اختیار پر کیسےتبصرہ کر سکتا ہے۔

گزشتہ روز پنجاب حکومت نے العزیزیہ ریفرنس میں مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی درخواست پر ان سزا معطل کردی تھی۔ اور نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے بتایا تھا کہ بزدار حکومت نے درخواست سنے بغیر مسترد کر دی تھی، ہم نے درخواست عدالت کو بھجوا دی جس پر حتمی فیصلہ عدالت نے کرنا ہے۔

پنجاب حکومت کے فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالہیٰ کے بیٹے اور پی ٹی آئی کے رہنما مونس الٰہی نے ایکس پر اپنی ٹویٹ میں سوال اٹھایا کہ نگران پنجاب حکومت سزا یافتہ مجرم کی سزا کیسے معطل کرسکتی ہے۔

مؤنس الہیٰ نے مزید لکھا کہ محسن نقوی کا خیال ہے اس سے انہیں نواز شریف کی حمایت حاصل ہو جائے گی۔ امید ہےکوئی معطلی کیلئے ہائیکورٹ سےرجوع کرے گا۔

پنجاب حکومت کا مؤنس الہیٰ کو جواب

دوسری جانب مونس الہیٰ کی ٹویٹ پر نگران وزیر اطلاعات پنجاب عامر میر نے آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے ردعمل کا اظہار کیا ہے، اور اسی طرح جواب دیتے ہوئے کہا کہ ایک اشتہاری مجرم حکومت کی اہلیت اور اختیار کے حوالے سے کیسے تبصرہ کر سکتا ہے۔

نگراں وزیر اطلاعات پنجاب عامر میر نے کہا کہ مونس الٰہی کا خیال ہے کہ اس سے سزا یافتہ شخص کے حق میں کامیابی ملے گی، بیرون ملک سے ٹویٹ کے بجائےمونس الٰہی کو ہمت دکھا کر واپس آنا چاہیے۔

pti leader

pti

Monis Elahi

amir mir