پاکستان میں مقیم افغان پناہ گزینوں کی برطانیہ روانگی 26 اکتوبر سے شروع ہوگی
افغانستان سے امریکی افواج کے انخلاء کے بعد پاکستان میں مقیم افغان پناہ گزینوں کی برطانیہ روانگی 26 اکتوبر سے شروع ہوگی۔ اسلام آباد سے چارٹرڈ پروازوں کے ذریعے افغان پناہ گزینوں کو برطانیہ بھیجا جائے گا۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق افغان پناہ گزینوں کا پاکستان سے برطانیہ انخلاء بارہ خصوصی چارٹر پروازوں کے ذریعے ہوگا۔
پروازوں کے ذریعے دو ہزار افغان پناہ گزین برطانیہ جائیں گے۔
چارٹرڈ پروازوں کا آپریشن دسمبر تک جاری رہے گا۔
حکام کا کہنا ہے کہ ہفتہ وار ایک پرواز برطانیہ روانہ ہوا کرے گی۔
جمعرات کو پہلی پرواز دو سو افغان پناہ گزینوں کو لے کر اسلام آباد سے برطانیہ روانہ ہوگی، جس کیلئے اسلام آباد ایئرپورٹ پر خصوصی انتظامات کیے جارہے ہیں۔
پروازوں کے لیے برطانوی حکام اورسی اے اے کے درمیان باہمی مشاورت سے لینڈنگ اور ٹیک آف کے امور طے کیے جائیں گے۔
Comments are closed on this story.