Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

قاسم علی شاہ نے الحمرا آرٹس کونسل کی چیئرمین سے استعفی دیدیا

فن و ثقافت کے فروغ کیلئے قاسم علی شاہ کی خدمات قابل تحسین ہیں، نگران وزیراعلیٰ پنجاب
شائع 24 اکتوبر 2023 09:01pm

الحمراء آرٹس کونسل لاہور کے چیئرمین قاسم علی شاہ نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے چیئرمین لاہور آرٹس کونسل قاسم علی شاہ کی ملاقات کی ، اس موقع پر قاسم علی شاہ کانجی مصروفیات کی بنا پر چیئرمین لاہور آرٹس کونسل کی حیثیت سے خدمات جاری رکھنے سے معذرت کااظہار کردیا ۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ قاسم علی شاہ نے مختصر دورانیے میں الحمرا ء کی درخشاں روایات کو آگے بڑھایا۔

انہوں نے کہا کہ فن و ثقافت اور ادب کے فروغ کے لئے قاسم علی شاہ کی خدمات قابل تحسین ہیں۔

قاسم علی شاہ کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ محسن نقوی فن و ادب کے حقیقی قدردان ہیں، وزیراعلیٰ محسن نقوی نے فن و ادب کے فروغ کے لئے ہمیشہ حوصلہ افزائی اور رہنمائی کی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ محسن نقوی کے ساتھ ٹیم ممبر کے طورپر کام کرنا تا دیر یاد رہے گا۔

نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کی قاسم علی شاہ کو فن و ثقافت کے فروغ کے لئے خدمات جاری رکھنے کی پیشکش بھی کی ۔

Qasim Ali Shah

Alhamra Arts council