Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج پولیو سے بچاؤ کا دن منایا جا رہا ہے

رواں سال پاکستان میں پولیو کے 4 کیسز رپورٹ ہو ئے
شائع 24 اکتوبر 2023 07:48pm
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج پولیو سے بچاؤ کا دن منایا جا رہا ہے۔ فوٹو ــ فائل
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج پولیو سے بچاؤ کا دن منایا جا رہا ہے۔ فوٹو ــ فائل

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج پولیو سے بچاؤ کا دن منایا جا رہا ہے، پاکستان ان 2 ممالک میں شامل ہے جہاں پولیو جیسے موذی مرض پر ابھی تک قابو نہیں پایا جا سکا۔ رواں سال پاکستان میں پولیو کے 4 کیسز رپورٹ ہو ئے، جن میں سے 3 خیبر پختونخوا اور ایک سندھ سے ہے۔

دنیا بھر سے پولیو کا خاتمہ ہوچکا لیکن پاکستان اورافغانستان ایسے دوممالک جہاں پولیوموجود ہے، چاروں صوبوں میں 50 سے زائد ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی۔

سال 2020ء میں 84، 2021ء میں ایک، 2022ء میں 20 اور 2023 میں 4 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ڈاکٹر روبینہ فرید کے مطابق پاکستان سے پولیو کے مکمل خاتمے تک پولیو کی ویکسین ناگزیر ہے، جب تک ایک بھی کیس موجود ہے دنیا کیلئے پولیو کا خطرہ موجود رہے گا۔

2023 دنیا سے پولیو کے خاتمے کا سال تھا لیکن پاکستان اور افغانستان میں کیسز سامنے آنے سے یہ ہدف پورا نہیں ہوسکا۔

COVID 19

Polio

Polio Virus

Malaria

Polio Vaccination Campaign