Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

قطر سے آئے تین دوستوں پر نامعلوم افراد کی فائرنگ، ایک جاں بحق

تینوں دوست ڈرائیور کے ہمراہ پارا چنار سفر کر رہے تھے، پولیس
شائع 24 اکتوبر 2023 10:04am

رنگ روڈ باڑہ پُل کے قریب فائرنگ قطر سے آیا ایک شخص جاں بحق، جب کہ ڈرائیور سمیت تین افراد ذخمی ہوگئے۔

پشاور کے علاقے رنگ روڈ باڑہ پُل کے قریب قطر سے آئے تین دوستوں پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں ایک شخص موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

پولیس کے مطابق 3 دوست قطر سے آئے تھے، اور اپنے ڈرائیور کے ہمراہ پارا چنار سفر کر رہے تھے، کہ نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے گاڑی پرفائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں ایک دوست جاں بحق، اور ڈرائیور سمیت تین افراد ذخمی ہوگئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور لاش اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا۔

peshawar killing