Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بی این پی کا لانگ مارچ شروع ہوتے ہی کوئٹہ میں تھریٹ الرٹ جاری

دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر قانون حرکت میں آئے گا، جان اچکزئی
شائع 22 اکتوبر 2023 07:56pm

بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) کا لانگ مارچ شروع ہوتے ہی سکیورٹی حکام نے کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لئے کوئٹہ شہر میں تھرٹ الرٹ جاری کردیا ہے۔

سکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ کوئٹہ شہر کے اہم مقامات سمیت جلسے جلوس کے حوالے سے پہلے ہی دفعہ 144 لگائی جاچکی ہے، دفعہ 144 کا مقصد یہی ہے کہ عوام رش وقلی جگہ سے دور رہیں۔

سیکورٹی حکام کے مطابق مستونگ واقعہ کے بعد کوئٹہ شہر میں تھرٹ الرٹ جاری کیا گیا۔

حکام نے ہدایت کی ہے کہ عوام جلسے جلوس نکالنے سے گریز کریں، عوام کی جان ومال کی تحفظ ہماری زمہ داری ہے، عوام کو چاہیے کہ وہ اپنے جان کی تحفظ کے ساتھ ساتھ سیکورٹی حکام کے ساتھ تعاون کریں۔

خیال رہے کہ بلوچستان نیشنل پارٹی کی جانب سے آج اتوار کے روز وڈھ سے کوئٹہ تک لانگ مارچ کیا جارہا ہے، جس کی قیادت بی این پی کے سربراہ سردار اختر مینگل کررہے ہیں۔

سردار اخترجان مینگل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوٸے کہا کہ لانگ مارچ لاپتہ افراد کی بازیابی اور ڈیتھ اسکواڈ کے خلاف ہے۔

دوسری جانب نگراں وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے کہا کہ ہے عدالت عالیہ کے حکم پر امن وامان کے پیش نظر دفعہ 144 نافذ کی ہے۔ بی این پی کے لانگ مارچ کا کوئی جواز نہیں ہے۔ دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر قانون حرکت میں آئے گا۔ بی این پی کے جلوس میں فساد کا خطرہ ہے۔

BNP

long march

THREAT ALERT