Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

آئی پی پی کے عون چوہدری نے نوازشریف کا استقبال کرنے پر وضاحت پیش کردی

نواز شریف سے ذاتی تعلقات بہت پرانے ہیں، پارٹی قیادت کو وضاحت کردی ہے، آئی پی پی رہنما
شائع 22 اکتوبر 2023 06:21pm
استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے رہنما عون چوہدری نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیر اعظم نوازشریف کا استقبال کرنے پر وضاحت پیش کردی ۔ فوٹو ــ فائل
استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے رہنما عون چوہدری نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیر اعظم نوازشریف کا استقبال کرنے پر وضاحت پیش کردی ۔ فوٹو ــ فائل

استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے رہنما عون چوہدری نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیر اعظم نوازشریف کا استقبال کرنے پر وضاحت پیش کردی۔

عون چوہدری کی جانب سے گزشتہ روز نواز شریف کا لاہور ائیرپورٹ پر استقبال کرنے پر آئی پی پی قیادت نے نوٹس لیا تھا اور عون چوہدری سے وضاحت طلب کی گئی تھی۔

عون چوہدری نے قائد ن لیگ کا استقبال کرنے پر وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کے استقبال کے لیے ذاتی حیثیت میں گیا تھا۔

انھوں نے کہا کہ نوازشریف اور شہبازشریف سے ذاتی تعلقات ہیں، سیاست بعد میں ہے پہلے انسانی اور ذاتی تعلقات ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :

استحکام پاکستان پارٹی کا عون چوہدری کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ

نئی جماعت نہیں بن رہی، ہم ن لیگ کے اتحادی ہیں، عون چوہدری

نواز شریف کی 4 سالہ خود ساختہ جلا وطنی ختم، وطن واپسی کے بعد جاتی امراء پہنچ گئے

عون چوہدری نے کہا کہ نواز شریف سے ذاتی تعلقات بہت پرانے ہیں، پارٹی قیادت کو وضاحت کردی ہے۔

Pakistan Politics

Aun Chaudhry

Istehkam i Pakistan Party (IPP)

PAKISTAN MUSLIM LEAGUE (PMLN)

nawaz sharif returns 2023