Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سرجانی ٹاون میں پانی کے ٹینک سے لاش ملنے کا معمہ حل

سرجانی میں 11 جولائی کو پانی کے ٹینک سے فائق نامی شخص کی لاش ملی تھی.
شائع 22 اکتوبر 2023 04:42pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

کراچی کے علاقے سُرجانی ٹاون میں پانی کے ٹینک سے لاش ملنے کا معمہ حل ہوگیا، دوست ہی دوست کا قاتل نکلا، انویسٹی گیشن پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ملزم نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ مقتول گھر کے معاملات میں دخل اندازی کر رہا تھا اورغلط نظر رکھ رہاتھا، مقتول کو کافی سمجھایا لیکن وہ باز نہیں آیا۔

سرجانی میں11جولائی کو گھرمیں پانی کے ٹینک سے فائق نامی شخص کی لاش ملی تھی، سرجانی ٹاون پولیس نے مقتول کے پڑوسی کو گرفتار کیا۔

پولیس کے مطابق ملزم نے مقتول کو جھگڑے کے دوران قتل کرکے لاش ٹینک میں پھینک دی تھی۔

پالیس کا کہنا ہے کہ ملزم ضیاء نے مقتول کی موٹر سائیکل نمائش چورنگی پر چھوڑی تھی، گرفتار ملزم نے قتل کا اعتراف کرلیا ہے۔

murder case

surjani town