Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیراعلیٰ سندھ کی جاری منصوبوں کے دوروں سے متعلق اسباب وتفصیلات پیش کرنے کی ہدایت

محکمہ ورکس اینڈ سروس کا اجلاس، بدعنوان افسران کیخلاف سخت محکمانہ کارروائی کی ہدایت
شائع 21 اکتوبر 2023 11:29am
تصویر/ فائل
تصویر/ فائل

نگراں وزیراعلیٰ سندھ مقبول باقر نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ جاری منصوبوں کے دوروں سے متعلق اسباب و تفصیلات پیش کی جائیں۔

مقبول باقر کی زیرصدارت محکمہ ورکس اینڈسروس کا اجلاس ہوا، جس میں سیکرٹری ورکس اینڈ سروسز کی جانب سے ترقیاتی منصوبوں پر اقدامات اور وزٹ رپورٹس سے متعلق آگاہی دی گئی۔

وزیراعلیٰ سندھ نے ہدایات دیں کہ جاری منصوبوں کےدوروں سےمتعلق اسباب وتفصیلات پیش کی جائیں، بدعنوان افسران کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی بھی کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ مجوزہ ترقیاتی کاموں کے معائنہ کے طریقہ کار کو معقول بنایا جائے، بڑی اسکیموں کی کارکردگی کا باقاعدگی سے دورہ کرتے رہیں،غیرمعیاری کام میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کریں۔

نگراں وزیراعلیٰ نے کہا کہ ترقیاتی اسکیموں کی تقسیم میں رکاوٹ کے خاتمے کو یقینی بنائیں، اسکیموں کی توثیق کیلئے انجینئرنگ یونیورسٹی کی خدمات لی جائیں۔

Caretaker CM Sindh

Justice (Rtd) Maqbool Baqir