Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بین الاقوامی کامیابی سمیٹنے والی فلم ’اِن فلیمز‘ ریلیز کردی کی گئی

فلم کے پریمیئر میں کاسٹ سمیت دیگر شوبز شخصیات نے بھی شرکت کی
اپ ڈیٹ 22 اکتوبر 2023 04:11pm

انٹرنیشنل ساؤتھ ایشین فلم فیسٹیول کینیڈا میں بہترین فیچر کا ایوارڈ جیتنے والی پاکستانی فلم ان فلیم کی اسکریننگ کراچی کے مقامی سینما میں کی گئی۔

اسکریننگ میں فلم کی کاسٹ سمیت فیشن انڈسٹری سے وابستہ افراد نے بھی شرکت کی۔

فلم میں مرکزی کردار ادا کرنے والے فنکاروں کا کہنا تھا خوشی ہے کہ پاکستان سینما دنیا بھر میں پسند کیا جا رہا ہے۔

فلم کی کہانی ایک ماں اور بیٹی کے گرد گھومتی ہے اور اس میں پدرسری اقدار کیخلاف خواتین کے حقوق کے موضوعات کا احاطہ کیا گیا ہے۔

فلم میں کوئی بھی گلیمر یا گانا موجود نہیں، اس کی کہانی انتہائی سادہ مگر آرٹ سے بھرپور رکھی گئی ہے جو دیکھنے والوں کو اپنے ساتھ جڑے رہنے پر مجبور کرتی ہے۔

فلم کی کہانی ضرار خان نے لکھی ہے اور انہوں نے ہی اس کی ہدایات دی ہیں، فلم کی مکمل شوٹنگ صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں ہوئی اور اس کی کاسٹ میں شامل زیادہ اداکار بھی سندھ سے تعلق رکھتے ہیں۔

فلم کی مرکزی اداکارہ بختاور مظہر پلیجو ہیں جو کہ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی سینیٹر اور سابق وزیر ثقافت سندھ سسی پلیجو کی بہن ہیں۔

فلم ان فلیمز نے کینیڈا میں ہونے والے انٹرنیشنل ساؤتھ ایشین فلم فیسٹیول میں بہترین فیچر فلم کا ایوارڈ اپنے نام کیا اور کانز فلم فیسٹول میں بھی نمائش کے لیے پیش کی گئی فلم اسکر ایوارڈ کی نامزدگی کے لیے زیر غور ہے۔

فلم نے ٹورنٹو فلم فیسٹیول میں ’پیپلز چوائس ایوارڈ‘ میں نامزدگی بھی حاصل کی لیکن فلم ایوارڈ حاصل کرنے میں ناکام رہی تھی۔

IN FLAMES