Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ٹی آئی کے تحصیل چیئرمین کرک کی عبوری ضمانت منسوخ

پشاور ہائیکورٹ نے پیش نہ ہونے کی وجہ سے ملک ممتاز کی عبوری ضمانت منسوخ کی
شائع 20 اکتوبر 2023 06:06pm
پشاور ہائیکورٹ نے تحصیل چیئرمین کرک ملک ممتاز کی عبوری ضمانت منسوخ کردی، فوٹو ــ فائل
پشاور ہائیکورٹ نے تحصیل چیئرمین کرک ملک ممتاز کی عبوری ضمانت منسوخ کردی، فوٹو ــ فائل

پشاور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے تحصیل چیئرمین کرک ملک ممتاز کی عبوری ضمانت منسوخ کردی۔

پاکستان تحریک انصاف کے تحصیل چیئرمین کرک ملک ممتاز کو گرفتارکرنے کیلئے 24 ستمبر کو ڈپٹی کمشنر نے امن وامان کی وجہ سے تھری ایم پی او آرڈر جاری کیا تھا۔

تھری ایم پی او آرڈر کیخلاف انہوں نے پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کرکے 3 اکتوبر کو عبوری ضمانت حاصل کی تھی۔

آج دوبارہ سماعت پر پیش نہ ہونے کے باعث عدالت نے ملک ممتاز کی عبوری ضمانت منسوح کردی۔

pti

Peshawar High Court

imran khan arrested

MAY 9 RIOTS