Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی میں منعقدہ فیشن شو میں طلبا ماڈلزکے جلوے

فیشن ڈیزائنگ کی طالبات کے تیار کردہ ملبوسات شو کیس کئے گئے
شائع 20 اکتوبر 2023 01:43am
Unique fashion show in KarachiStudents appeared as models and fashion designers - Aaj News

کراچی میں سجا منفرد فیشن شو، جہاں طالبات ماڈلز اور فیشن ڈیزائنر کے روپ میں نظر آئیں ۔

کراچی میں پاکستان امریکن کلچر سینٹر کی طالبات نے اپنے فیشن ڈیزائنز کے ٹیلنٹ کا مظاہرہ کیا تو فیشن شو میں طلبا ماڈلز نے جلوے بکھیرے ۔

منعقدہ فیشن شو میں یو اے ای۔ عمان۔ اور کوریا کے قونصل جنرل نے خصوصی شرکت اور اس فن میں نئے آنے والوں کی صلاحیتوں کو سراہا

ریمپ پر واک کرنے والی بہت سی ماڈلز پہلی بار اپنے فن کا مظاہرہ کیا اور کہا خواہش تھی کہ ماڈلنگ کرو یہ خواب بھی پورا ہوا مستقبل میں بھی اس شعبے کو اپنانے کا ارادہ ہے

مستقبل کے معماروں کے فن کے جوہر دیکھ کر حاضرین خوب محظوظ ہوئے اور انکے بہتر مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا

نئے ڈئزائنر کے تیار کردہ ملبوسات پہن کر نیو ٹیلنٹ نے واک کر کے سماں رنگین کر دیا۔

fashion show