Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

ملکی مجموعی ذخائر کم ہوکر 13 ارب ڈالر سے نیچے آگئے

اسٹیٹ بینک ذخائر میں 6 کروڑ 70 لاکھ ڈالر اضافہ، کمرشل بینکوں کے ذخائر ساڑے 18کروڑ ڈالر کم ہوگئے
شائع 19 اکتوبر 2023 11:33pm
اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں 6 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کا اضافہ۔ فوٹو ــ فائل
اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں 6 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کا اضافہ۔ فوٹو ــ فائل

ایک ہفتے میں اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں اضافہ ہوگیا جبکہ ایک ہفتے میں کمرشل بینکوں کے ذخائر میں کمی دیکھی گئی۔

اسٹیٹ بینک کی زرمبادلہ کے ذخائر کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں 6 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا۔

جس کے بعد اسٹیٹ بینک کے ذخائر سات ارب چونسٹھ کروڑ ڈالر سے بڑھ کر سات ارب اکہتر کروڑ ڈالر ہوگئے۔

اسی دوران کمرشل بینکوں کے ذخائر ساڑے اٹھارہ کروڑ ڈالر کمی سے پانچ ارب انیس کروڑ ڈالر رہ گئے۔

ملکی مجموعی ذخائر گیارہ کروڑ ستر لاکھ ڈالر کم ہوکر 13 ارب ڈالر سے نیچے آنے کے بعد 12 ارب 91 کروڑ 20 لاکھ ڈالر رہ گئے۔

یہ بھی پڑھیں :

بڑے اضافے کے بعد سونے کی قمیتوں میں کمی آگئی

امریکی ڈالر دو روز اضافے کے بعد ایک بار پھر تنزلی کا شکار

روس سے سستے تیل کی خریداری کا معاہدہ طے پاگیا

رپورٹ کے مطابق اسٹیٹ بینک کے پاس پونے دو ماہ کی امپورٹ کے برابر ذخائر موجود ہیں۔

pakistan economy

pakistan stock exchange

State Bank Of pakistan

dollar vs rupee