Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی میں ایس آئی یو کی کارروائی، انتہائی مطلوب دہشت گرد گرفتار

دہشت گرد کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے، ایس ایس پی جنید شیخ
شائع 19 اکتوبر 2023 10:21pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) نے کراچی میں کارروائی کرتے ہوئے انتہائی مطلوب دہشت گرد کو گرفتار کرلیا۔

ایس ایس پی ایس آئی یو جنید شیخ کے مطابق ملزم پولیس اہلکاروں کے قتل سمیت 32 سنگین مقدمات میں مطلوب تھا۔

ایس ایس پی نے بتایا کہ گرفتار دہشت گرد کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔

ملزم کی شناخت ارشاد خان کے نام سے ہوئی ہے۔

ایس ایس پی جنید شیخ نے بتایا کہ دہشتگرد کو خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے گرفتار کیا گیا ہے، ‎گرفتار دہشتگرد سے تفتیش جاری ہے، خیبر پختونخوا پولیس سے رابطے میں ہیں۔

SIU Police