Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

شکارپور پولیس کی نااہلی، کروڑوں روپے کی موبائلیں ناکارہ ہوگئیں

پولیس موبائلز پر صرف 10 ہزار روپے کا خرچ کیا جائے تو چلنے کے قابل بن سکتی ہیں
شائع 19 اکتوبر 2023 01:15pm
فوٹو:آج نیوز
فوٹو:آج نیوز

شکارپور پولیس کی نااہلی کے باعث کروڑوں روپے کی پولیس موبائلیں ناکارہ بنا دی گئیں۔

شکارپور پولیس لائن میں متعدد پولیس موبائلز ناکارہ کھڑی ہیں جن پر پانچ سے 10 ہزار خرچ کیا جائے تو انہیں چلنے کے قابل بنایا جاسکتا ہے۔ تاہم اعلی افسران ان کو کی مرمت کرانے کے لیے تیار نہیں ہیں۔

شکار پور پولیس لائن میں کھڑی موبائلز پو توجہ نہیں دی جاتی اور ہر سال نئی پولیس موبائل خرید لی جاتی ہے، جس میں کرپشن بھی کی جاتی ہے۔

اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ اگر عدلیہ سختی سینٹر سے لے کر شکار پور پولیس لائن تک خراب پولیس موبائلوں کی مرمت کے لیے احکامات جاری کرے تو یہی ناکارہ موبائلز پولیس اہلکاروں کے کام آسکتی ہیں اور سرکاری خزانے پر بوجھ کم ہوسکتا ہے۔

Sindh Police