Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

کراچی میں ایک اور نوجوان ڈکیتی مزاحمت پر قتل

مقتول سعد ماموں کی فیکڑی میں کام کے ساتھ ساتھ بائیکیا بھی چلاتا تھا، اہل خانہ
شائع 19 اکتوبر 2023 12:45pm

نامعلوم ڈاکوؤں نے ایک اورنوجوان کو ڈکیتی مزاحمت پر موت کی نیند سلا دیا، 23 سالہ مقتول سعد فیکڑی میں کام کےساتھ ساتھ بائیکیا بھی چلاتا تھا۔

کراچی میں دندناتے ڈاکو شہریوں کی موت کے سوداگر بن گئے، اور ملزمان نے شہر میں ایک اور نوجوان کو ڈکیتی مزاحمت پرموت کی نیند سلا دیا۔

گزشتہ رات کراچی کے علاقے جوہر موڑ کے قریب 23 سالہ سعد کو ڈاکوؤں نے گولی مار کر قتل کردیا، مقتول کے اہل خانہ کے مطابق سعد کی دو ماہ بعد شادی ہونے والی تھی، اور وہ اپنی اور بہن کی شادی کی تیاریوں میں مصروف تھا۔

مقتول کے چچا نے بتایا کہ سعد اپنے ماموں کی فیکڑی میں کام کے ساتھ بائیکیا بھی چلاتا تھا، گزشتہ رات بھی وہ رائیڈ کے انتظار میں وہاں کھڑا ہوا تھا، کہ کچھ ملزمان اسکا موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے۔

مقتول کے بھائی نے بتایا کہ واقعہ سے کچھ دیر پہلے ہی ا سکی بھائی سے بات ہوئی تھی، اور کچھ دیر بعد خبر آئی کہ اسے کسی نے گولی مار دی ہے۔

سعد کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ آئے روز شہر میں گولیاں ماری جارہی ہیں، ہمیں انصاف فراہم کیا جائے۔

دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے تیس بور کا ایک خول ملا ہے، مقتول کی تدفین کے بعد اہلخانہ کا بیان لے کر مقدمہ درج کیا جائے گا، سی سی ٹی وی کی مدد سے جلد ملزمان کو گرفتار کرلیں گے۔

Karachi Police

Street Crimes

karachi killing