Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

مردان کو لوڈشیڈنگ فری سٹی قرار دے دیا گیا

جہاں بجلی چوری ختم ہو گی وہاں لوڈشیڈنگ ختم کردی جائے گی، سیکرٹری پاور
شائع 19 اکتوبر 2023 09:33am
فائل فوٹو
فائل فوٹو

مردان کو لوڈشیڈنگ فری شہر قرار دیاگیا ہے، سیکرٹری پاور راشد محمود کا کہنا ہے کہ جہاں بجلی چوری ختم ہو گی وہاں لوڈشیڈنگ ختم کردی جائے گی۔

سیکرٹری پاور راشد محمود نے مردان کے دورے کے دوران اعلان کیا کہ خیبر پختون خوا کے ضلع مردان کو لوڈشیڈنگ فری شہر قرار دے دیا گیا ہے، اور جہاں بھی بجلی چوری ختم ہو گی وہاں لوڈشیڈنگ ختم کردی جائے گی۔

سیکرٹری پاور راشد محمود نے کہا کہ بجلی چوری حرام ہے، دنیا کی کوئی مذہب میں چوری کا تصور نہیں، بجلی چوروں کی سہولت کاروں کو نہیں بخشا جائے گا، کوئی بڑی سفارش لے کر آزمالیں کسی کو بخشا نہیں جائے گا، اور چوروں میں چھوٹے بڑے کی کوئی تمیز نہیں کی جائے گی۔

سیکرٹری پاور کا کہنا تھا کہ بجلی چوری میں سہولت کاری پر محکمے کے ملازمین کو نوکری سے فارغ کر دیا ہے، بجلی نقصانات کو 43 فیصد سے کم کرکے 12 فیصد پر لے آئے ہیں، مہم کے دوران 1 ہزار میٹر لگائے گئے ہیں، اور ملک بھر میں خصوصی مہم کے دوران 5 ارب روپے کی چوری کم ہوئی ہے۔

WAPDA