Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی: مبینہ پولیس مقابلے میں 3 ڈاکو ہلاک، ایک شہری بھی جان سے گیا

عمیر نامی شہری گھر سے دودھ لینے نکلا فائرنگ کی زد میں آگیا
شائع 18 اکتوبر 2023 03:39pm
فوٹو:فائل
فوٹو:فائل

عید گاہ تھانے کی حدود میں ہونے والے مبینہ پولیس مقابلے میں 3 ڈاکو ہلاک اور ایک شہری جاں بحق ہوگیا۔ نوجوان عمیر گھر سے دودھ لینے نکلا تھا اور فائرنگ کی زد میں آگیا۔

کراچی کے علاقے عید گاہ تھانے کی حدود میں مبینہ پولیس مقابلہ ہوا، فائرنگ کے تبادلے میں ایک شہری جابحق اور دوسرازخمی ہوا ہوگیا۔

پولیس حکام کے مطابق عمیر نامی نوجوان گھر سے دودھ لینے نکلا تھا کہ فائرنگ کی زد میں آگیا، مقتول کے سر پرگولی لگی تھی، اسے فوری طور پر اسپتال پہنچایا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے تبادلے میں مرتضی نامی شہری ٹانگ میں گولی لگنے سے زخمی ہوا، جسے سول اسپتال منتقل کردیا گیا، جب کہ مقابلے میں 3 ڈاکو بھی مارے گئے، ملزمان کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی۔

پولیس حکام نے بتایا کہ واقعہ کامقدمہ درج کر لیا گیا ہے، اور ایف آئی آر میں قتل، اقدام قتل، پولیس مقابلہ اور دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔

ایف آئی آر کے مطابق گشت پر مامور اہلکاروں نے موٹر سائیکل سوار 3 مشکوک افراد کو رکنے کا اشارہ کیا، تو ملزمان نے رکنے کے بجائے اہلکاروں پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے کی کوشش کی۔

ایف آئی آر کے مطابق ملزمان کی فائرنگ کی زد میں دو شہری آ گئے، جب کہ پولیس کے تعاقب کے دوران ایک مقام پر ملزمان نے موٹر سائیکل روک لی، لیکن ملزمان نے موٹرسائیکل کھڑی کر کے اس کی آڑ میں پولیس پر ایک بار پھر فائرنگ کی، جوابی فائرنگ سے تینوں ملزمان زخمی ہوئے جو بعد میں ہلاک ہو گئے۔

ہلاک ملزمان کے قبضے سے تین پستول اور بغیر نمبر پلیٹ کی حامل موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے۔

robbers

Karachi Police

karachi robbers