Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

’چٹھی میں کیا تھا؟‘، عرفان پٹھان کا نیدرلینڈ سے سوال

ورلڈ کپ میں جنوبی افریقہ کو اپ سیٹ شکست دینے والے نیدر لینڈ کے کھلاڑیوں کو گراؤنڈ میں کچھ پڑھتے دیکھا گیا
شائع 18 اکتوبر 2023 12:34pm
تصویر: این ڈی ٹی وی/ویب سائٹ
تصویر: این ڈی ٹی وی/ویب سائٹ

گزشتہ ہفتے دفاعی چیمپیئن انگلینڈ کے خلاف افغانستان کی تاریخی فتح کے بعد نیدرلینڈز نے بھی منگل کو دھرم شالا میں جاری ورلڈ کپ میں جنوبی افریقہ کو 43 اوورز کے مقابلے میں 38 رنز سے شکست دے دی۔

نیدرلینڈز کے کپتان اسکاٹ ایڈورڈز نے ناقابلِ شکست 78 رنز کی اننگز کھیل کرجنوبی افریقا کو 8 وکٹوں کے نقصان پر 245 رنز تک پہنچا دیا۔ میچ کے دوران ایک موقع پرجنوبی افریقہ کی اننگز کے دوران نیدر لینڈ کے کھلاڑیوں کو کاغذ کے ایک ٹکڑے سے کچھ ہدایات پڑھتے ہوئے دیکھا گیا۔ اس لمحے کی تصویرسوشل میڈیا پروائرل ہے۔

بھارت کے سابق آل راؤنڈرعرفان پٹھان نے تاریخی فتح پر مبارکباد دیتے ہوئے فکاہیہ اندازمیں ڈچ کھلاڑیوں سے کاغذ کے اس ٹکڑے پر لکھی گئی ہدایات کے بارے میں پوچھا۔

عرفان نے ایکس پوسٹ میں لکھا، ’نیدرلینڈز آپ کی تاریخی جیت پر بہت بہت مبارکباد۔ آپ پورے کھیل میں نظم و ضبط میں دکھائی دیے، خصوصاً بولنگ میں۔ وہ چٹھی میں کیا تھا؟‘۔

مزید پڑھیں:

ورلڈ کپ کا دوسرا بڑا اپ سیٹ: نیدرلینڈز کے ہاتھوں جنوبی افریقا کو 38 رنز سے شکست

شاہد آفریدی کی بہن انتقال کرگئیں

شرمیلا فاروقی نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی، تصاویر وائرل

لیجنڈری بھارتی بیٹسمین سچن ٹنڈولکر نے بھی نیدر لینڈ کی جانب سے ورلڈ کپ کے اس اپ سیٹ پر ان کی تعریف کی۔

ایکس پوسٹ پر سچن نے لکھا، ’یہ ورلڈ کپ دلچسپ نتائج دے رہا ہے! نیدرلینڈز کے کپتان اسکاٹ ایڈورڈز کو ایک موقع پر 7 وکٹوں کے نقصان پر 140 رنز بنانے کے بعد جارحانہ اننگز کھیلتے ہوئے دیکھ کر خوشی ہوئی۔ جس چیز نے مجھے میدان میں ان کے بارے میں سب سے زیادہ خوش کیا وہ یہ تھا کہ انہوں نے جنوبی افریقہ کے بلے بازوں کو کس طرح دباؤ میں رکھا‘۔

واضح رہے کہ منگل کو نیدرلینڈ کی فتح پہلی بارنہیں ہے جب انہوں نے کسی انٹرنیشنل ایونٹ میں جنوبی افریقہ کو حیران کیا ہو، اس سے قبل گزشتہ سال ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھی وہ پروٹیز کو شکست دے چکے ہیں۔

South Africa

world cup 2023

X Twitter

Chitthi

Netherland