Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی: لڑکی سے مبینہ زیادتی اور زہریلی اشیاء کھلانے کا واقعہ، لواحقین کے دل دہلا دینے والے انکشافات

لڑکی سے زیادتی کی تاحال تصدیق نہیں ہوئی، ابتدائی رپورٹ میں زہریلی چیز کھانے کے شواہد مل گئے
شائع 17 اکتوبر 2023 07:43pm
کراچی میں سولا سالہ لڑکی سے مبینہ زیادتی اور زہریلی اشیاء کھلانے کے واقعہ کی تحقیقات جاری۔ فوٹو ــ فائل
کراچی میں سولا سالہ لڑکی سے مبینہ زیادتی اور زہریلی اشیاء کھلانے کے واقعہ کی تحقیقات جاری۔ فوٹو ــ فائل

کراچی میں سولا سالہ لڑکی سے مبینہ زیادتی اور زہریلی اشیاء کھلانے کے واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ متوفیہ کی لاش کو جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

لواحقین کے مطابق لڑکی گلشن اقبال بلاک 13 کے بنگلے میں ملازمہ تھی۔ اتوار کو صبح لڑکی معمول کے مطابق بنگلے میں کام کرنے گئی تھی۔

اس حوالے سے لواحقین نے مزید بتایا کہ بنگلے میں کام ختم کرنے کے بعد لڑکی گھر آئی تو اس کی حالت تشویشناک تھی، جس کے بعد اسے انتہائی تشویشناک حالت میں جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔

لواحقین نے الزائد عائد کیا کہ بنگلے کے مالک گھر میں نہ ہونے پر ان کے بیٹوں نے لڑکی کو بدفعلی کا نشانہ بنا ڈالا۔

گھر والوں نے یہ الزام بھی عائد کیا کہ لڑکی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا کر زہر دیا گیا ہے۔

لواحقین کا کہنا ہے کہ دوران علاج لڑکی دم توڑ گئی ہے، ہمیں انصاف فراہم کیا جائے۔

لڑکی کی موت کے بعد پولیس نے لواحقین سے رابطہ کیا۔ ابتدائی رپورٹ میں زہریلی چیز کھانے کے شواہد ملے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی سے مبینہ زیادتی کی تاحال تصدیق نہیں ہوئی، پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد وجہ موت معلوم ہو سکے گی۔

karachi

Rape

Karachi Police

Woman Torture