Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہور: اسموگ تدارک کیلئے ”بدھ کی تعطیل“، تاجروں کا فیصلہ ماننے سے انکار

تاجر کل دکانیں کھولیں گے، کل ہی آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان ہوگا، صدر انجمن تاجران مجاہد مقصود
شائع 17 اکتوبر 2023 05:44pm
لاہور: اسموگ کے تدارک کیلئے ”بدھ کو تعطیل“ تاجروں کا فیصلہ ماننے سے انکار۔ فوٹو ۔۔ فائل
لاہور: اسموگ کے تدارک کیلئے ”بدھ کو تعطیل“ تاجروں کا فیصلہ ماننے سے انکار۔ فوٹو ۔۔ فائل

پنجاب کے تاجروں نے اسموگ کے تدارک کیلئے ”بدھ کی تعطیل“ کا کمشنر لاہور کا فیصلہ ماننے سے انکار کردیا ہے۔

صدر انجمن تاجران مجاہد مقصود بٹ نے کل لاہور کی مارکیٹیں کھلی رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ تاجر کل اپنی دکانیں معمول کے مطابق کھولیں گے، کل ہی آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز پنجاب کے نگراں وزرا نے پریس کانفرنس میں بھی آئندہ ”بدھ“ کو اسکول کھلے رکھنے کا اعلان کیا تھا۔

صوبائی وزیر ہائیر ایجو کیشن و اسکول ڈیپارٹمنٹ منصور قادر نے کہا تھا کہ بارش کی وجہ سے اسموگ کی صورتحال بہت بہتر ہے، اسکولوں کو بند کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔

انھوں نے کہا تھا کہ اسکولوں کو بند کرنے کے حوالے سے پروپیگنڈا کیا گیا، اسموگ کی وجہ سے اسکول بند کرنا آخری آپشن ہو گا، اس بدھ کو اسکول بند نہیں کیے جارہے، ہر ہفتے اسموگ کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہو گا۔

واضح رہے کہ ایک ہفتے قبل پنجاب میں انسداد اسموگ کے لئے ممکنہ اقدامات کے حوالے سے کمشنر لاہور کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ’بدھ کی چھٹی کا اطلاق پنجاب حکومت کے نوٹیفکیشن کے بعد آئندہ ہفتے سے ہوگا‘۔

دوسری طرف لاہور سمیت پورے ڈویژن میں انسداد اسموگ کیلئے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی تھی۔

تعلیم

Schools

smog

businessmen

lahore smog condition