Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

نگراں حکومت کا پی ٹی آئی سے رابطہ، مفاہمت پر بات چیت

ہم آہنگی اور مفاہمت پر تبادلہ خیال
اپ ڈیٹ 17 اکتوبر 2023 05:21pm

نگراں حکومت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی قیادت سے رابطہ کیا ہے۔

نگران وزیرِ اطلاعات مرتضیٰ سولنگی کی خواہش پر پی ٹی آئی کے سینئر مرکزی رہنما شفقت محمود نے اپنی رہائش گاہ پر ان سے ملاقات کی۔

ملاقات میں ملک میں صاف شفاف انتخابات کے انعقاد سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی گئی۔

دورانِ ملاقات قومی سطح پر ہم آہنگی اور مفاہمت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

مزید پڑھیں

تمام سیاسی جماعتیں ایک دوسرے کیلئے گنجائش پیدا کریں، مولانافضل الرحمان

مسلم لیگ ن کا پارٹی پر تنقید کرنے والے رہنماؤں کو ٹکٹ نہ دینے کا فیصلہ

چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود پر فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ تبدیل

ملاقات کے بعد شفقت محمود کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ انتخابات کی افادیت ان کے آزادانہ، منصفانہ، غیرجانبدارانہ اور شفاف انعقاد کی مرہونِ منت ہے، آزادانہ، منصفانہ، غیرجانبدارانہ اور شفاف انتخابات کیلئے تمام جماعتوں کو انتخابات میں حصہ لینے کے یکساں ماحول اور مساوی مواقع کی فراہمی کو بنیادی حیثیت حاصل ہے۔

شفقت محمود نے کہیا کہ پاکستان تحریک انصاف کو بلاشبہ برابری کی سطح پر سیاسی سرگرمیوں کے مواقع نہیں مل رہے، تحریک انصاف کو آئین و قانون کی روشنی میں انتخابی مہم چلانے کی بھی اجازت نہیں، جبکہ دیگر جماعتوں کو ملک بھر میں جلسے جلوسوں کی کھلی آزادی ہے۔

انہوں نے لکھا کہ نہایت ناہموار ماحول میں منعقد کروائے گئے خلافِ قاعدہ انتخابات عوامی سطح پر ساکھ اور قبولیت سے محروم رہیں گے، فیئر ٹرائل اور انصاف تک مکمل رسائی کو بھی آزادانہ و منصفانہ انتخابات کے ہدف کے حصول میں بنیادی اہمیت حاصل ہے۔

شفقت محمود کے مطابق قومی سطح پر مفاہمت کے فروغ کا گہرا انحصار دستور کی بالادستی اور جمہوریت کے بقاء و تسلسل پر ہے اور یہ قومی مفاہمت تحریک انصاف کی شمولیت کے بغیرممکن نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف دستور کے سائے میں انتخابات کے صاف شفاف انعقاد کیلئے ہر ممکن تعاون کیلئے تیار ہے۔

صدر سے سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی کی ملاقات

دوسری جانب تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات رؤف حسن اور بیرسٹر عمیر نیازی نے بھی صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے ایوانِ صدر میں ملاقات کی جس میں موجودہ سیاسی صورت، حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

pti

Shafqat Mehmood

Caretaker government

Murtaza Solangi