Aaj News

ہفتہ, اکتوبر 05, 2024  
01 Rabi Al-Akhar 1446  

شکار پور کے کچے میں آپریشن، مغوی ایس او سمیت 5 پولیس اہلکار بازیاب

مغویوں کو پولیس اور رینجززکی مشترکہ کارروائی میں بازیاب کروایا گیا
اپ ڈیٹ 17 اکتوبر 2023 09:47am
فائل فوٹو
فائل فوٹو

شکارپور کے کچے میں پولیس اور رینجززکی مشترکہ کارروائی کے دوران مغوی ایس ایچ او سمیت 5 پولیس اہلکاروں کو بازیاب کروالیا گیا۔

سات روز قبل کوٹ شاہو تھانے کے ایس ایچ او محبوب بروہی سمیت پانچ پولیس اہلکاروں کو ڈاکوؤں نے اغواء کرلیا تھا جنہیں پولیس اور رینجرز نے مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے بازیاب کروا لیا۔

ڈی ائی جی لاڑکانہ جاوید جسکانی کا کہنا تھا کہ کچے کے علاقے میں پولیس اوررینجرز نے مشترکہ آپریشن کیا۔

واضح رہے کہ 11 اکتوبر کو خانپور کے قریب واقع تھانہ کوٹ شاہو پر کچے کے ڈاکوؤں نے دھاوا بول دیا، اور تھانے میں موجود ایس ایچ او، اس کے بیٹے اور 3 اہلکاروں کو غواء کرلیا تھا۔

پولیس حکام کے مطابق تھانے سے اغوا ہونے والوں میں ایس ایچ او کوٹ شاہو محبوب بروہی ان کا بیٹا محمد بروہی اہلکار نسیم گوپانگ، اہلکار جان محمد اور اہلکار ایاز علی شامل تھے۔

حکام نے بتایا کہ کہ تھانے کی حدود میں ہی پولیس کے فیملی کوارٹرز بھی ہیں، اور ایس ایچ او کا بیٹا محمد بروہی بھی تھانے کے قریب ہی موجود تھا جسے ڈاکوؤں نے یرغمال بنالیا، اور پولیس اہلکاروں سمیت ساتھ لے گئے۔

حکام نے بتایا کہ ڈاکو تھانے میں موجود سرکاری ہتھیار بھی ساتھ لے گئے اور کچے کی جانب فرار ہوئے، اطلاع ملنے کے بعد پولیس کی بھاری نفری بھی کچے کی طرف روانہ ہوگئی۔

کوٹ شاہو تھانے پر حملہ کر کے ایس ایچ او سمیت پانچ ا ہلکاروں کو اغوا کیے جانے کا چیئرمین پیپلز پارٹی بلال بھٹو زرداری اور نگراں وزیراعلیٰ سندھ نے سختی سے نوٹس لیا تھا جس کے بعد پولیس اور ڈاکوؤں میں مسلسل مذاکرات جاری تھے۔

ڈاکوؤں کا مطالبہ تھا کہ ہدنام زمانہ ڈاکو مہربدانی کو آزاد کیا جائے جس سے پولیس انکاری تھی۔

Shikarpur

Kacha Area

kacha operation

Kacha Robbers